ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / اتراکھنڈ:بھاری بارش سے بدری ناتھ اور کیلاش مان سروور یاترا رکی

اتراکھنڈ:بھاری بارش سے بدری ناتھ اور کیلاش مان سروور یاترا رکی

Sat, 05 Aug 2017 20:11:31  SO Admin   S.O. News Service

دہرادون،5اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): اتراکھنڈمیں شدیدبارشوں کے بعد ہوئے بھاری لینڈسلائڈنگ کی وجہ سے بدری ناتھ اور کیلاش مان سروور یاترا کے راستے کئی مقامات پرخلل پیدا ہو گیاہے۔ایک سرکاری اہلکار نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ بدری ناتھ ہائی وے، چمولی ضلع کے لام بگڑ علاقے میں بند کر دیا گیا ہے، وہیں، کیلاش مان سروورزائرین کے 14ویں جتھے کو ڈیڈیہاٹ علاقے میں روک دیا گیا ہے۔سکھوں کے تیرتھ مقام ہیم کڈ صاحب کے دورے پر جا رہے زائرین کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔گنگا ندی کی آبی سطح ابال پر ہے،ساتھ ہی ریاست کے دیگر دریاؤں کی آبی سطح بھی بڑھ گئی ہے۔ایک افسر نے کہا کہ گیرسے میں کنیگاڈ میں بادل پھٹ گیاہے۔


Share: